پاكستان اورايران میں100 ميگاواٹ بجلی كی خريداری كا معاہدہ ۔

IQNA

پاكستان اورايران میں100 ميگاواٹ بجلی كی خريداری كا معاہدہ ۔

15:23 - February 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1524648
بين الاقوامی گروپ :واپڈا ايران سے گوادر كے لئے100 ميگاواٹ بجلی خريدے گا اور اس حوالے سے ايرانی كمپنی سے معاہدہ ہو گيا ہے






ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے جنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہ واپڈا ہاوس لاہور میں واپڈا كے ايرانی كمپنی تاونير كے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ اس موقع پر چيئرمين واپڈا طارق حميد بھی موجود تھے ۔ معاہدے پر دستخط ممبر پاور انور خالد اور ايرانی كمپنی كے سربراہ ميندس اسماعيل محسنی نے كئے۔چيئرمين واپڈا طارق حميد نے تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ ايرانی كمپنی گوادر میں بجلی كی فراہمی يكم جنوری2009سے شروع كرے گی، اس منصوبے پر 86 ملين ڈالر خرچ ہو ں گے جس میں سے 26 ملين ڈالر ايرانی كمپنی اور 60 ملين ڈالر نيشنل ٹرانس ميشن اينڈ ڈسپيچ كمپنی واپڈا لگائے گی، طارق حميد نے كہا كہ اس كا ٹيرف ايك سال كے لئے 6.25 سنیٹ فی يونٹ طے كيا گيا ہے جس پر ايك سال كے بعد نظر ثانی كی جائے گی۔ انہوں نے بتايا كہ دو گرڈ اسٹيشن 220 كے وی كے لگائے جائیں گے ۔ايك گوادر اور دوسراايران میں پولان كے مقام پر لگے گا ،چيئرمين واپڈا نے كہا كہ واپڈا100كلومیٹر جبكہ ايران70 كلومیٹر لمبی لائن بچھائے گا ، اس موقع پر ايرانی كمپنی كے سربراہ اسماعيل محسنی نے كہا كہ وہ اس سے پہلے پاكستان كو35 ميگاواٹ بجلی دے رہے ہیں اور اب100 ميگا واٹ كا نيا معاہدہ ہوا ہے ،ضرورت پڑی تو مزيد100 ميگاواٹ بجلی بھی دیں گے۔


نظرات بینندگان
captcha