میڈيا میں مسلمانوں كی كردار كشی پر برطانوی مسلمانوں نے اس ملك كی حكومت سے رد عمل كا مطالبہ كيا-

IQNA

میڈيا میں مسلمانوں كی كردار كشی پر برطانوی مسلمانوں نے اس ملك كی حكومت سے رد عمل كا مطالبہ كيا-

16:10 - February 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1524677
بين الاقوامی گروپ:انگلينڈ میں حقوق انسانی كے اسلامی كميشن نے برطانوی حكومت سے میڈيا میں مسلمانوں كی كردار كشی پر رد عمل كا مطالبہ كيا ہے-
ايران نے سی اين ايس نيوز سے نقل كيا ہے كہ انگلينڈ میں حقوق انسانی كے اسلامی كميشن نے كہا كہ سينما اور برطانوی ٹيلی ويژن كی مختلف نشريات میں مسلمانوں كی غلط تصوير پيش كی جا رہی ہے اور اس ناروا سلوك سے مسلمانوں كے خلاف برطانوی میڈيا كا خاص تعصب نظر آ رہا ہے-
ايك سروے كے مطابق ٦۳ فی صد برطانوی مسلمانوں كا خيال ہے كہ برطانوی میڈيا اسلام دشمنی پھيلانے میں مٶثر كردار ادا كر رہا ہے-
اس انسانی حقوق كميشن نے برطانوی حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ ايك كمیٹی تشكيل دے كر اسلام اور مسلمانوں كے خلاف موجودہ تعصبانہ رویے كا نوٹس لے-

نظرات بینندگان
captcha