آيت اللہ نوری ہمدانی :ايرانی انقلاب نے دنيا كو آمريت كے خلاف بر سر پيكار ہونے كا راستہ دكھايا-

IQNA

16:15 - February 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1524680

آيت اللہ نوری ہمدانی :ايرانی انقلاب نے دنيا كو آمريت كے خلاف بر سر پيكار ہونے كا راستہ دكھايا-

اعزازی خبر نگار اكبر پوست چيان: آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ امام خمينی كی قيادت میں ايران كے اسلامی انقلاب نے تمام دنيا كو ظلم و ستم كے خلاف مقابلہ كرنے كا راستہ دكھايا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے قم سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا آج دنيا كے گوشے گوشے میں لوگ ظلم ٬آمريت ٬استعمار كے خلاف مقابلہ كر رہے ہیں اور یہ ايران كے اسلامی انقلاب كا نتيجہ ہے انہوں نے كہا كہ امام خمينی نے دنيا كو عزت ٬آزادی اور سعادت كا راستہ دكھايا اور ظلم و استبداد سے مقابلہ كا يه درس انہوں نے مكتب امام حسين سے ليا تھا یہی وجہ تھی كہ وہ پہلوی سلطنت كے سامنے ڈٹے اور اسے سرنگون ہونے پر مجبور كر ديا انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كا پر امن ایٹمی پروگرام جاری رہے گا اور اس كے خلاف ہونے والے ہر اقدام حتی سلامتی كونسل كی حالیہ قرارداد كی منظوری سب قابل مذمت ہیں-
نظرات بینندگان
captcha