ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے برناما سے نقل كيا ہے كہ او آئی سی ممالك كی مختلف پارليمنٹ كے اسپيكر حضرات ۱٦ سے ۱۷ فروری ۲۰۰۷ ء ملائشيا میں جمع ہو كر اسلام كے خلاف ہونے والے چيلنجز اور مشكلات كا جائزہ لیں گے یہ اسلامی ممالك كی قومی اسمبليوں كے اسپيكرز كی ۹ ویں نشست ہوگی جس میں عراق ٬افغانستان اور اسرائيل كی مسلمانوں كے خلاف معاندانہ رویے پر تبادلہ خيال ہو گا اس اجلاس میں مسئلہ فلسطين كا بھی راہ حل پيش كيا جاۓ گا
اس اجلاس میں ديگر اہم مسائل میں مغربی ممالك كی اسلام كے خلاف میڈيا جنگ اور دھشت گردی كے خلاف جہاد اور بالخصوص اسلامی تمدن كی دوسرے مختلف تمدنوں سے بردخورد اور روابط پر تبادلہ خيال كيا جاۓ گا-