وزير اعظم پاكستان: اسلام كی حقيقی تصوير پيش كی جاۓ-

IQNA

وزير اعظم پاكستان: اسلام كی حقيقی تصوير پيش كی جاۓ-

14:52 - February 15, 2007
خبر کا کوڈ: 1526207
بين الاقوامی گروپ:پاكستان كے وزير اعظم جناب شوكت عزيز نے مذھبی اسكالروں پر زور ديا ہے كہ وہ اسلام كی حقيقی تصوير كو پيش كریں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے دی نيوز انٹر نيشنل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستانی وزير اعظم نے گذشتہ دنوں مذھبی اسكالروں سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ ہمیں چاہیے كہ اسلام كے حقيقی چہرے كو عوام كے سامنے پيش كریں تاكہ لوگ اسلام كے نام سے سٶ استفادہ نہ كر سكیں –انہوں نے كہا كہ اس سلسلہ میں دينی مدارس اہم كردار ادا كر سكتے ہیں اور حكومت ہر قسم كے تعاون كے لیے آمادہ ہے-
انہوں نے طلباء پر زور ديا كہ وہ جديد تعليم سے آراستہ ہوں تاكہ اسلام كو دنيا بھر میں بہتر انداز سے روشناس كرايا جا سكے –اور ہم ہر قسم كے تعاون كے لیے آمادہ ہیں-

نظرات بینندگان
captcha