ھاشمی رفسنجانی اور قرضاوی كا ٹی۔ وی مناظرہ آج ايكنا پر اشاعت كيا جاۓ گا-

IQNA

12:59 - February 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1526586

ھاشمی رفسنجانی اور قرضاوی كا ٹی۔ وی مناظرہ آج ايكنا پر اشاعت كيا جاۓ گا-

بين الاقوامی گروپ:ھاشمی رفسنجانی اور قرضاوی كا مناظرہ جو كہ الجزيرہ ٹی وی پر كل ٹيلی كاسٹ ہوا اس كی براہ راست ايكنا پر بھی اشاعت كی جاۓ گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق قطر كا الجزيرہ ٹيلی ويژن مصلحت نظام كے سربراہ اكبر ھاشمی رفسنجانی اور عالمی مسلم يونين كے سربراہ يوسف قرضاوی كے مابين گفتگو كو ٹيلی كاسٹ كرے گا- طرفين شيعہ اور اہل سنت كے مابين موجود اختلافات كو ختم كرنے كے لیے لائحہ عمل بيان كریں گے-
واضح رہے كہ قرضاوی نے گذشتہ روز فرانسيسی خبر رساں ايجنسی كو انٹر ويو ديتے ہوۓ كہا تھا كہ ہم اس گفتگو میں مختلف مسائل جيسے سب صحابہ ٬افراد كو شيعہ يا سنی كرنے كی مہم اور عراقی عوام كے مسائل پر گفتگو كریں گے-
الجزيرہ چينل كے سربراہ احمد الشيخ اس پروگرام كے ميزبان ہوں گے-

نظرات بینندگان
captcha