شہداء كے لواحقين اور مجاہدين كے لیے خصوصی قرآنی دروس كا انعقاد-

IQNA

شہداء كے لواحقين اور مجاہدين كے لیے خصوصی قرآنی دروس كا انعقاد-

15:31 - February 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1529103
قرآنی سرگرمياں گروپ: ايران كے شہر ماكو میں شہداء كے لواحقين اور فدا كاروں كے لیے خصوصی قرآنی دروس كا انعقاد كيا جاۓ گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ماكو كے بنياد شہيد ادارے نے اعلان كيا ہے كہ شہداء كے لواحقين ٬فدا كاروں اور بنياد شہيد كے ملازمين كے لیے خصوصی قرآنی دروس كا انعقاد كيا جاۓ گا-
موصولہ رپورٹ كے مطابق ان دروس كا سلسلہ سال بھر جاری رہے گا-
اور یہ دورہ مكمل كرنے والے قرآنی مقابلہ میں شركت كریں گے-
ان كلاسوں كے ذريعہ شائقين كو كلام وحی اور تعليمات قرآن سے مزيد آشنا كيا جاۓ گا-

نظرات بینندگان
captcha