ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سانا نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تقريب كہ جس میں شام كے دانشوروں نے بھی شركت كی حفظ قرآن كے مقابلوں میں ممتاز آنے والے افراد كی تجليل كی گئی-
شام كے وزير اوقاف ڈاكٹر زياد الدين الايوبی نے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ معاشرہ كی بيداری كے لیے ضروری ہے كہ زيادہ سے زيادہ حفظ قرآن پر توجہ دی جاۓ انہوں نے كہا كہ قرآن میں دوسرے علوم كی بھی فراوانی ہے جس سے مسلح ہو كر ہمارے جوان ملك كو ترقی كی راہ پر گامزن كرسكتے ہیں
اس تقريب كے آخر میں ممتاز افراد كو نفيس انعامات سے نوازا گيا-