ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ باكو سے موصولہ رپورٹ كے مطابق آذربائيجان كے جنگی معلول جانباز قربان اف كے جنہوں نے گذشتہ سال پيادہ حج كيا تھا باكو میں جمہوریہ اسلامی ايران كے سفير سے ملے اور كہا كہ دونوں ممالك كے مابين تعلقات كو اور وسعت دينی چاہیے اور ہمیں ايرانی جانبازوں كے تجربات سےمستفيد ہونا چاہیے-
اس جانباز نے ايران سے عبور ہوتے وقت اپنے استقبال كو تاريخی قرار ديا انہوں نے ايرانی حكومت كا بھی شكریہ ادا كيا كہ جنہوں نے اسے اپنی سر زمين سے پيادہ گذرنے كی اجازت دی تھی اور ساتھ ہی سعودی حكومت پر نكتہ چينی بھی كی وہ ويزہ دينے میں كس طرح پس و پيش سے كام ليتی ہے-
باكو میں ايرانی سفير حجة الاسلام سيد اجاق نژاد نے كہا كہ ايك معلول كے لیے پيدل حج كے لیے سفر پر جانا بہت زيادہ مشكلات كا سبب ہے ليكن ثواب بھی اتنا ہی زيادہ ہے لہذا تمام مسلمانوں كو چاہیے ايسے شخص كی حوصلہ افزائی كریں اور اس كے ساتھ تعاون كریں-