ملائشيا كے نائب وزير اعظم :اسلام كی عظمت رفتہ كا احيا كيا جاۓ

IQNA

ملائشيا كے نائب وزير اعظم :اسلام كی عظمت رفتہ كا احيا كيا جاۓ

15:40 - March 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1529521
بين الاقوامی گروپ: مسلمان اگر علوم میں دسترس حاصل كرلیں تو اسلام كی عظمت رفتہ كا احيا ہو سكتا ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے برناما نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائشيا كے نائب وزير اعظم نجيب تنترازك نے كہا ہے كہ تمام علوم اعم از اسلامی و غير اسلامی عالم اسلام كی ضرورت ہیں اور اسلام كی نگاہ میں علوم میں كوئی تفاوت نہیں ہے اس لیے كہ تمام علوم عظمت الہی كا پرتو ہیں لہذ امسلمانوں كو كسب علم میں غفلت نہیں برتنی چاہیے –انہوں نے كہا كہ مسلمانوں نے اپنے ماضی سے سبق نہیں سيكھا ٬جب ان كے كتابخانوں میں ۳ ملين سے زائد كتب ہوتی تھیں اور يورپين اندھيرے میں بھٹك رہے تھے انہوں نے كہا كہ اگر مسلمان علم الہی كو موجودہ علم كے ساتھ ملائیں تو انہیں غير مسلموں سے بھی چھٹكارا مل سكتا ہے انہوں نے كہا كہ حج ہمیں وحدت كا درس ديتا ہے لہذا ہمیں چاہیے كہ تفرقہ كی بجاۓ وحدت و يگانگت كا سہارا لیں

نظرات بینندگان
captcha