كيليفورنيا میں اسلام مخالف فلم كی نمائش پر مسلمانوں كا احتجاج

IQNA

كيليفورنيا میں اسلام مخالف فلم كی نمائش پر مسلمانوں كا احتجاج

15:45 - March 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1529523
بين الاقوامی گروپ: كيليفورنيا كی يونيورسٹی میں اسلام مخالف فلم كی نمائش پر اساتذہ اور طلباء كا شديد احتجاج-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نيو يارك ٹايمز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كيليفورنيا يونيورسٹی كے یہوديوں كی انجمن كے سربراہ چيمسیڈلر نے اس بات پر افسوس كا اظہار كيا ہے كہ يونيورسٹی میں ايسی فلم كی نمائش كی گئی ہے جس میں دكھايا گيا ہے كہ كس طرح مسلمان عالمی تجارت پر حملہ آور ہیں اور ان كےبچوں كو دہشت گردی كی تعليم دی جا رہی ہے –
سربراہ كے بقول اس قسم كی فلم كی نمائش سے نہ صرف يونيورسٹی كا ماحول خراب ہوا بلكہ مسلم كيمونٹی اور دوسرے مذاھب میں مزيد دوری پيدا ہو جاۓ گی مسلم سٹوڈينٹ يونين كے ترجمان نے بھی اس فلم كی نمائش پر افسوس كا اظہار كيا ہے-

نظرات بینندگان
captcha