ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نسيج نامی سائٹ سے نقل كيا ہے كہ ابو ظہبی میں علوم اسلامی اور ثقافت كے عنوان پر تقرير كرتے ہوۓ جناب جرج افراح نے كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ اسلامی دانشوروں كی خدمات كو پيش كر كے اسلام كا تعارف كرایں تاكہ دنيا كو اندازہ ہو كہ اسلام نے بشری تہذيب كی توسيع پر كتنا گہرا اثر ڈالا ہے-
جرج افراح نے مزيد كہا كہ فقط مغرب كے دانشور اور مخصوص افراد ہیں جو مسلم دانشوروں كی علمی ٬فكری ٬اور فلسفی خدمات كو جانتے ہیں لہذا یہ مسلمانوں كی ذمہ داری ہے كہ وہ دنيا كے سامنے اپنے علماء كی خدمات كو پيش كریں-