چہلم حضرت امام حسين :غيرمعمولی حفاظتی انتظامات كيلئے منصوبہ تيار كرنے كی ہدايت

IQNA

چہلم حضرت امام حسين :غيرمعمولی حفاظتی انتظامات كيلئے منصوبہ تيار كرنے كی ہدايت

14:32 - March 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1529912
بين الاقوامی گروپ :موجودہ حالات اور امن و امان كی صورتحال كے تناظر میں چہلم حضرت امام حسين  كے موقع پر غير معمولی سيكورٹی منصوبہ تيار كيا جائے






ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ﴿ايكنا ﴾نے جنگ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آئی جی سندھ جہانگير مرزا نے كيپٹل سٹی پوليس آفيسر كراچی آر پی اوز حيدرآباد سكھر كو ہدايات جاری كرتے ہوئے كہا كہ موجودہ حالات اور امن و امان كی صورتحال كے تناظر میں چہلم حضرت امام حسين  كے موقع پر غير معمولی سيكورٹی منصوبہ تيار كيا جائے اور ٹريفك كے متبادل راستوں كے جامع منصوبے كی اليكٹرانك و پرنٹ میڈيا سے تشہير كے اقدامات كو يقينی بنايا جائے تاكہ شہريوں كو ٹريفك كی روانی وغيرہ كے سلسلے میں كسی قسم كی پريشانی درپيش نہ آئے نيز مركزی جلوس كے راستوں كی بم ڈسپوزل اسكواڈ سے سوئپنگ كے علاوہ روٹس پر موجود بلند عمارتوں سے نگرانی كيلئے بھی تمام تر اقدامات كئے جائیں۔ انہوں نے كہا كہ چہلم كے سيكورٹی اقدامات كی ڈسٹركٹ / ٹاؤن پوليس افسران ذاتی طور پر نگرانی كریں گے اور متعلقہ علاقوں میں پوليس پیٹرولنگ كے علاوہ شہر كے مختلف علاقوں بالخصوص حساس مقامات پر اسنيپ چيكنگ بھی يقينی بنائیں گے۔ انہوں نے ہدايات دیں كہ چہلم كے سلسلے میں منعقد كی جانے والی مجالس كے مقامات اور برآمد ہونے والے جلوسوں كے ساتھ اضافی پوليس اہلكاروں كی تعيناتی كے علاوہ مجالس اور جلوسوں كے منتظمين كی جانب سے منتخب كردہ رضا كاروں كو بھی مقرر كيا جائے نيز اس سلسلے میں بالخصوص مجالس كے موقع پر خواتين پوليس افسران و اہلكاروں كی تعيناتی كے اقدامات كو يقينی بناتے ہوئے بم ڈسپوزل كے عملے كی موجودگی كے بھی اقدامات كئے جائیں علاوہ نویں چہلم كے جلوسوں كے روٹس پر خفیہ كيمروں كی تنصيب اور مانیٹرنگ كے اقدامات كو بھی ممكن بنايا جائے۔ انہوں نے كہا كہ حكومتی پابندی كے زمرے میں آنے والے پمفلٹس، بينرز، ہينڈبلز كی تقسيم اور وال چاكنگ كی روك تھام كے علاوہ جن علماء كے داخلوں اور تقارير پر پابندی عائد كی گئی ہے ان پر بھی عمل درآمد كے اقدامات كو موثر بنايا جائے۔ انہوں نے كہا كہ سيكورٹی نقطہ نگاہ سے تمام امام بارگاہوں، مساجد، مدارس سے گاڑيوں كی پاركنگ كو مناسب فاصلوں پر ركھا جائے اور ان مقامات پر باوردی اور سادہ لباس میں اہلكاروں كی تعيناتی كو يقينی بنايا جائے۔ انہوں نے كہا كہ تمام ڈسٹركٹ ٹاؤن پوليس افسران امام بارگاہوں مساجد، مدارس كی انتظامیہ سے تعاون كرتے ہوئے ان كی تجاويز كے مطابق سيكورٹی اقدامات كو يقينی بنائیں نيز متعلقہ علاقوں میں خفیہ معلومات كے حصول اور سراغ رسانی كے انتظامات كے ضمن میں بھی تمام تر اقدامات كئے جائیں۔

نظرات بینندگان
captcha