عراق: خودكش كار بم دھماكا اور فائرنگ،28 افراد جان بحق

IQNA

عراق: خودكش كار بم دھماكا اور فائرنگ،28 افراد جان بحق

14:42 - March 05, 2007
خبر کا کوڈ: 1530521
بين الاقوامی گروپ :عراق میں خودكش كار بم دھماكے میں جان بحق ہونے والوں كی تعداد23ہوگئی ہے،




ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ﴿ايكنا﴾ نے جنگ نيوز كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عراق میں خودكش كار بم دھماكے میں ہلاكتوں كی تعداد23ہوگئی ہے،جب كہ مسلح افراد نے فائرنگ كر كے پانچ زائرين كو ہلاك كر ديا ۔پوليس كے مطابق پير كے روزخود كش كار بم دھماكا وسطی بغداد كے مصروف كتب بازار میں كيا گيا،جب ايك خود كش حملہ آور نے دھماكا خيز مواد سے بھری كار كو دھماكے سے اڑا ديا۔دھماكے كے وقت بازار میں لوگوں كی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماكے سے اب تك23افراد ہلاك ہوچكے ہیں اور اور درجنوں زخمييوں كو اسپتلا پہنچايا جا رہا ہے۔پوليس حكام نے ہلاكتوں میں اضافے كا خدشہ ظاہر كيا ہے۔ادھرپوليس كے مطابق شمالی بغداد كے علاقےBab al-Muadamarea اور جنوبی بغداد میں مسلح افراد نے فائرنگ كر كے پانچ زائرين كو ہلاك كر ديا ۔فائرنگ سے چھ زائرين زخمی بھی ہوئے ۔


نظرات بینندگان
captcha