ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ قم كے ادارہ اوقاف كے سربراہ حجة الاسلام ہاشمی نے اس نشست سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ ملك كے ۷۰ فيصد موقوفات عزاداری امام حسينۜ سے مربوط ہیں لہذا عزاداری امام حسين ۜ اور پيغام كربلا كو پہنچانے كے لیے ان موقاف سے استفادہ كيا جاۓ-
انہوں نے كہا كہ اسلامی ثقافت پر دشمنوں كے مسلسل حملہ كا مقابلہ ثقافت حسينی سے كيا جا سكتا ہے-
حجة الاسالم ھاشمی نے آخر میں كہا كہ وقف سنت پيغمبرۖ ہے ملك كی ثقافت كو بہتر بنانے كے لیے موقوفات اہم كردار ادا كر سكتے ہیں۰