اسپانوی شرق شناس : قرآن اور پيغمبر﴿ص﴾ ايك دوسرے كی تفسير كرتے ہیں

IQNA

اسپانوی شرق شناس : قرآن اور پيغمبر﴿ص﴾ ايك دوسرے كی تفسير كرتے ہیں

8:41 - March 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1530930
بين الاقوامی گروپ: مشہور اسپانوی شرق شناس ٫٫رافيل كانسينوس آسينس ٬٬ نے كہا ہے كہ قران و پيغمبر ايك دوسرے كی شرح و تفسير كرتے ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عراقی روزنامہ الزمان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مشہور اسپانوی شرق شناس رافيل كاسينوس كا عقيدہ ہے كہ قرآن فصاحت وبلاغت كا اعلی شاہكار ہے جس كے وصف بيان كرنا بہت مشكل ہے یہی وجہ ہے كہ وہ ہر سامع كو اپنی طرف جذب كر ليتا ہے اس مصنف نے حال ہی میں پيغمبرۖ اسلام كی حيات طيبہ پر بھی ايك كتاب تحرير كی ہے-
اس معروف مولف كی كتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے ايك جلد میں قرآن كی اہميت اور دوسری جلد میں پيغمبرۖ كی سوانح حيات كو ضبط تحرير كيا ہے واضح رہے كہ اس مصنف نے قرآن پيغمبرۖ پر كئی ايك كتب تحرير كی ہیں جن كو كافی شہرت حاصل ہے-

نظرات بینندگان
captcha