حجة الاسلام قرائتی كی كتاب قرآن و امام حسين ۜ پر ايك نظر

IQNA

حجة الاسلام قرائتی كی كتاب قرآن و امام حسين ۜ پر ايك نظر

11:32 - March 08, 2007
خبر کا کوڈ: 1531204
فكر و نظر گروپ: حجة الاسلام قرائتی نے اپنی كتاب قرآن و امام حسينۜ میں نماز كی عظمت پر روشنی ڈالی ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام قرائتی نے اس كتاب میں نماز كی اہميت اور عظمت امام حسينۜ كی نگاہ میں بيان كرتے ہوۓ تحرير كرتے ہیں كہ قرآن مجيد نے سورہ اسرا كی آيت نمبر۷۸ میں مسلمانوں كو اول وقت نماز ادا كرنے كا حكم ديا ہے اور امام حسۜين نے روز عاشورہ بھی نماز ظہر اول وقت ادا كی –امام حسينۜ فقط نماز گذار نہیں ہیں بلكہ نماز كی قبوليت كا زريعہ بھی ہیں –احاديث میں وارد ہوا ہے كہ حضور قلب ٬مستحب نماز اور تربت سيد الشہدۜاء نماز كی قبوليت كا سبب ہیں
انہوں نے سورہ مباركہ نور كی طرف اشارہ كيا جہاں پروردگار عالم نے ان لوگوں كی تعريف كی ہے جن كے كاروبار انہیں نماز سے غافل نہیں كرتے-
جناب قرائتی نے كہا كہ ہم عظمت امام حسين ۜ كو كيسے سمجھ سكتے ہیں كہ جو آخری وقت تك نماز اور سجدے سے وابستہ رہے –

نظرات بینندگان
captcha