ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے بشير نامی نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسلم سائٹ كے سربراہ شيخ ڈآكٹر ناصر بن سليمان العمر نے غير مذھبی كتب كی نمائشگاہ پر تنقيد كرتے ہوۓ متعلقہ حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ ايسے افراد كو قرار واقعی سزا دی جاۓ –
انہوں نے كہا كہ ايسی كتب كی نمائش سے جوانوں میں فكری انحرافات پيدا ہوں گے اور اسلام ايك دہشت گرد مذہب كے طور پر سامنے آۓ گا-
واضح رہے كہ اس نمائشگاہ كا انعقاد ۲۷ فروری كو سعودی عرب میں ہوا تھا جس میں ٦ سو پبلشرز نے تقريبا ۲ لاكھ كتب كی نمائش كی تھی-