ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے جكارتہ پوسٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے امور اسلامی كے وزير عبد العزيز بن الشيخ نے انڈونيشيا كے صدر كے ساتھ ملاقات كے بعد اخباری كانفرنس سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ سعودی عرب اور انڈو نيشيا دنيا بھر میں اسلام كو توسيع دينے كے لیے ايك دوسرے كے ساتھ تعاون كرنے پر آمادہ ہیں اور اسی طرح اسلام كی حقيقی تصوير كو دنيا بھر كے سامنے پيش كيا جاۓ گا-