ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے نسيج خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہاشم مزادی نےكہا ہے كہ مشرق وسطی كے مسلمانوں میں پائی جانے والی بے چينی اور فرقہ واريت كے راہ حل كے لۓ اس نشست كا اہتمام كيا گيا ہے اور اس نشست میں لبنان ٬عراق ٬ايران ٬پاكستان٬ اردن٬ شام ٬سعودی عرب اور ملائشيا كے علماء شركت كریں گے-انہوں نے مزيد كہا كہ انڈو نيشيا كی بعض اسلامی تحريكوں كے راہنماٶں كو بھی اس میں مدعو كيا جاۓ گا اور انڈونيشيا كی حكومت نے اس كا پروگرام بنايا ہے اور ايرانی چيف جسٹس سيد محمود ہاشمی شاہرودی نے بھی اس كی تائيد كی ہے-