فلسطينی هيئت افتاء كے سربراہ:مسجد الاقصی كی حمايت تمام مسلمانوں كا فريضہ ہے

IQNA

16:10 - March 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1532282

فلسطينی هيئت افتاء كے سربراہ:مسجد الاقصی كی حمايت تمام مسلمانوں كا فريضہ ہے

بين الاقومی گروپ: فلسطينی فتاوا كونسل كے سربراہ نے ايك فتوی صادر كر كے تمام مسلمانوں پر مسجد الاقصی كی حمايت اور پاسداری كو واجب قرار ديا ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عربی روزنامہ السبيل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بيت المقدس كے مفی اور فتاوی كونسل كے سربراہ شيخ محمد حسين نے اسرائيل كی طرف سے مسجد الاقصی كی كھدائی كی شديد الفاظ میں مذمت كی ہے انہوں نے ايك بيان میں كہا كہ یہوديوں كو ايسے اقدام كی اجازت دينا اسلام كے ساتھ كھلی دشمنی كا اظہار ہے جس سے فرقہ واريت كی آگ بھڑك سكتی ہے
انہوں نے تمام عالم اسلام كو مسجد الاقصی كی حمايت و پاسداری كی دعوت دی ہے-

نظرات بینندگان
captcha