آيت اللہ فاضل لنكرانی : وقف٬ معاشرے كی بہت سی مشكلات كو حل كر سكتا ہے

IQNA

13:21 - March 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1532985

آيت اللہ فاضل لنكرانی : وقف٬ معاشرے كی بہت سی مشكلات كو حل كر سكتا ہے

اعزازی خبر نگار فخر الدين يوسف پور :آيت اللہ فاضل لنكرانی نے كہا كہ اگر موقوفات عوام تك پہنچیں تو ان كی بہت سی مشكلات حل ہو سكتی ہیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق صوبہ قم كے ادارہ اوقاف و امور خيریہ كے عہدے داروں نے آيت اللہ فاضل لنكرانی سے ملاقات كی –جس میں انہوں نے كہا كہ وقف وہ مسئلہ ہے جس كی دنيا میں كوئی نظير نہیں ہے-
انہوں نےكہا كہ وقف ٬دين اسلام كی ايجاد ہے جس كے اچھے نتائج كومعاشرے میں ديكھا جا سكتا ہے اور محرم و صفر كی عزاداری وقف كا ايك ادنی نمونہ ہیں-
مرجع تقليد نے مزيد كہا كہ وقف اپنی توسيع كے ساتھ معاشرے كی بہت سی مشكلات كو حل كر سكتا ہے
آيت اللہ فاضل لنكرانی نے كہا كہ ادارہ اوقاف كی سنگين ذمہ دارياں ہیں انہوں نےآخر میں كہا كہ اگر وقف كو صحيح طرح سے بروۓ كار لايا جاۓ تو شايد سماج میں كوئی فقير نظر نہ آۓ-

نظرات بینندگان
captcha