ميراث فلسطين اور مسجد اقصی كی فتح٬٬ كے عنوان سے خان يونس میں ايك نمائشگاہ كا انعقاد

IQNA

ميراث فلسطين اور مسجد اقصی كی فتح٬٬ كے عنوان سے خان يونس میں ايك نمائشگاہ كا انعقاد

14:42 - March 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1533023
بين الاقوامی گروپ:خان يونس میں ايك گرلز سكول نے قبلہ اول كی حمايت میں ٫٫ميراث فلسطين اور مسجد اقصی كی فتح٬٬ كے عنوان سے ايك نمائشگاہ كا انعقاد كيا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مفكرة الاسلام نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ اسكول جو كہ وزارت اوقاف فلسطين سے وابستہ ہے اس میں قبلہ اول كی حمايت میں نمائش گاہ كا انعقاد كيا گيا ہے اس نمائشگاہ میں عبد اللہ ابو جربوع نائب سربراہ وزارت اوقاف فلسطين كے علاوہ فلسطينی پارليمنٹ كے ممبر يونس الاسطل اور دوسری بڑی شخصيات نے بھی شركت كی ہے
اس نمائشگاہ كے افتتاح پر اسكول كے پرنسپل نے فلسطينی ميراث پر روشنی ڈالی يونس لاسطل نے اپنے خطاب میں كہا كہ مسلمان قبلہ اول كی بازيابی كے لیے پوری كوشش كریں گے-
نظرات بینندگان
captcha