ايران كی نفيس قرآنی كتب كی بين الاقوامی نمائشگاہ ابو ظہبی میں نمائش

IQNA

ايران كی نفيس قرآنی كتب كی بين الاقوامی نمائشگاہ ابو ظہبی میں نمائش

15:59 - March 19, 2007
خبر کا کوڈ: 1533209
بين الاقوامی گروپ:كتاب كی بين الاقوامی نمائشگاہ كا افتتاح ۳۱ مارچ ۲۰۰۷ كو امارات كے دارالحكومت ابوظہبی میں ہو رہا ہے-یہ نمايشگاہ ايك ہفتہ تك جاری رہے گی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جناب محمد تقی حق بين جو كہ بين الاقوامی قرآنی كتاب شہر كے مدير ہیں نے كہا كہ قرآنی كتاب شہر حكومت كی مدد كے بغير اپنے اخراجات پر بين الاقوامی كتاب نمائشگاہ ابو ظہبی میں نفيس قرآن اور قرآنی كتب كی نمائش كرے گا انہوں نے وضاحت كی كہ یہ نمائشگاہ جمعہ ۳۱ مارچ ۲۰۰۷ سے ہفتہ ۸ اپريل تك امارات كے دارالحكومت ابو ظہبی میں لگائی جاۓ گی-
جناب حق بين نے كہا كہ قرآنی كتاب شہر اس نمائشگاہ میں ۲۵۰ اثر پيش كرے گا جن میں نفيس قرآنی نسخے اور قرآنی علوم پر مشتمل كتب شامل ہیں –

نظرات بینندگان
captcha