ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ تركی سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كے شہر برلن كی مسجد میں حجة الاسلام شيخ كريم نے مسلمانوں كی مشكلات كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ اس وقت پوری دنيا میں مسلمان ہزاروں مشكلات سے رو برو ہیں
عراق ٬افغانستان اور دوسرے اسلامی ممالك میں مسلمانوں كا خون بہايا جا رہا ہے-
انہوں نے كہا كہ مسلمانوں كی مشكلات كا اصلی سبب قرآن حكيم سے دوری ہے اگر تمام مسلمان قرآن كے واقعی پيرو كار بن جائیں تو تمام مشكلات سے نجات مل جاۓ گی-
انہوں نے مزيد كہا كہ ہر زمانے سے زيادہ اس وقت مسلمانوں كو اتحاد اور يكجہتی كی ضرورت ہے اور جو لوگ مسلمانوں كے درميان تفرقہ ايجاد كرنا چاہتے ہیں وہ قرآن پر عمل نہیں كر رہے ہیں اس لیے قرآن مسلمانوں كو اتحاد كی دعوت ديتا ہے-