ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مرجع تقليد آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے كل امام خمينی امداد كمیٹی كے اراكين سے ملاقات میں كہا كہ دوسروں كی مدد كرنا عملی وحدت كا ايك نمونہ ہے اور وحدت اسلامی یہ ہے كہ ہم تمام مسلمانان جہان كی طرف متوجہ ہوں انہوں نے كہا كہ امام خمينی امداد كمیٹی كو اس سال قومی اتحاد اور انسجام اسلامی كو عملی كرنے میں مٶثر كردار ادا كرنا چاہیے
انہوں نے مزيد كہا كہ كبھی ثقافتی امور كو انجام دينا معاشی سرگرميوں سے زيادہ اہميت ركھتا ہے لہذا اس ثقافتی ادارے ان پروگراموں پہلے سے زيادہ توجہ دينا ہے
انہوں نے آخر میں كہا كہ محرومين اور محتاج افراد كی مدد كرنا اسلامی تعليمات كا حصہ ہے اور اس سے اسلام كی تبليغ ہوتی ہےلہذا اس كمیٹی كے ذمہ دار افراد امور كو مزيد وسعت دينے میں اپنا كردار ادا كریں-