عراق پر امريكی قبضے كے چار سال ہونے پر احتجاجی ريليوں كا اعلان

IQNA

9:33 - April 09, 2007
خبر کا کوڈ: 1535376

عراق پر امريكی قبضے كے چار سال ہونے پر احتجاجی ريليوں كا اعلان

بين الاقوامی گروپ :عراق پر قبضے كو چارسال مكمل ہونے پر آج بڑے پيمانے پر مظاہروں كا اعلان كياگياہے اور لاكھوں شہری نجف اشرف میں جمع ہیں




ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے جنگ نيوز كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كه


عراق پر قبضے كو چارسال مكمل ہونے پر آج بڑے پيمانے پر مظاہروں كا اعلان كياگياہے اور لاكھوں شہری نجف اشرف میں جمع ہیں جبكہ دہشت گردی كے واقعات میں چاليس سے زائد شہريوں كوہلاك كردياگيا اورچھ امريكی فوجی بھی مارے گئے ۔عراق جنگ كو چار سال مكمل ہونے پر بھی یہاں صورت حال انتہائی خراب ہے اور دارالحكومت میں سيكيورٹی ہائی الرٹ ہونے كے باوجود شرپسندوں كے شہريوں پر حملے جاری ہیں ۔پوليس كاكہناہے كہ بغداد اور اس كے گردو نواح میں خودكش حملے اورفائرنگ كركے چاليس سے زائد شہری ہلاك اور درجنوں زخمی كر دیے گئے اس دوران چھ امريكی فوجيوں كو بھی ہلاك كردياگيا ۔ مزيد بگڑتی ہوئی صورت حال كے پيش نظر بغداد میں آج كرفيو نافذ كردياگياہے جبكہ عراق پر امريكی قبضے كو چار سال مكمل ہونے پر آج مقتدی الصدر كی اپيل پر ملك بھر میں مظاہرے اور ريلياں نكالی جارہی ہیں ۔ مقتدی كے ترجمان كاكہناہے كہ نجف اشرف میں لاكھوں شہری امريكی جارحيت كے خلاف مظاہرہ كریں گے اور گزشتہ شب تك تين لاكھ سے زائد افراد وہاں پہنچ چكے ہیں ۔ مظاہرے اور ريلی میں شركت كے لیے بغداد سميت ديگر شہروں سے اب بھی احتجاجی جلوس نجف اشرف كی طرف ہیں۔مظاہرين عراقی پرچم اٹھائے امريكی جارحيت كے خلاف نعرے لگارہے ہیں ۔

نظرات بینندگان
captcha