ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے I I N A سے نقل كياہے كہ متحدہ عرب امارات كے وزير خارجہ نے چين كا دورہ كرتے ہوۓ اسلامی تعليمات كو فروغ دينے كے لیے بيجنگ يونيورسٹی كی ايك ملين ڈالر كی اعانت كی -۱۹۹۰ ء میں امارات كے سابق سربراہ نے چين كا سفر كرتے ہوۓ اس سنٹر كی تعمير كے مكمل اخراجات كا وعدہ كيا تھا اور ۱۹۹۲ ء سے اس اسلامی سنٹر كی تعمير كا شروع ہوا یہ اسلامی سنٹر شہر پكن كے مركزی علاقے میں تعمير كيا گيا ہے-