ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عالمی پريس كے حوالے سے لكھا ہے كہ ھمبرگ اسلامی مركز كے ترجمان محمد ناصر تقوی نے كہا كہ اس يونين كے يورپين يونين میں اندراج كے بعد یہ علماء يونين تمام يورپين يونين میں شامل ممالك میں اپنے شعبہ جات قائم كرنے میں آزاد ہو گی اور ان تمام ممالك میں اپنے اجلاس منعقد كر سكے گی-
مسلمان علماء اور شيعہ مبلغين كی يونين كی مركزی كونسل كی افتتاحیہ تقريب میں اس اسلامی مركز كے نائب صدر آيت اللہ عباس حسينی نے كہا كہ اس يونين كی تاسيس كا مقصد مختلف اديان كے درميان باہمی تعلقات اور وحدت قائم كرنا اور بالخصوص شيعہ گروپوں كو آپس میں متحد كرنا ہے –