ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے IINA كے حوالے سے لكھا ہے كہ اس كانفرنس كا موضوع اقوام كی بيداری میں ائمہ جماعت كا كردار ہے٬٬ یہ كانفرنس گيارہ سال بعد منعقد ہو رہی ہے اس سے پہلے یہ كانفرنس ۱۹۹٦ میں منعقد كی گئی تھی اس كانفرنس میں اس كونسل كے نۓ سربراہ الحاج ابو بكر فوفانا كا تعارف بھی عمل میں آۓ گا-
ساحل عاج كے ائمہ جماعت اصول دين كو موجودہ تقاضوں كے مطابق ڈھالنے پر بھی بحث و گفتگو كریں گے-
ياد رہے كہ اس كانفرنس میں ساحل عاج سے ۳۰۰ ائمہ جماعت شركت كریں گے اور ۲۸ آئمہ جماعت دوسرے ممالك سے شريك ہو رہے ہیں-