ايران كے ایٹمی پروگرام پر يورپی يونين كے خارجہ پاليسی سربراہ ہاويئر سولانا اور علی لاريجانی كے درميان مذاكرات بدھ كو تركی میں ہوں گے۔تہران میں مقامی خبر ايجنسی كے مطابق ايران كے ایٹمی مذاكرات كار علی لاريجانی اور يورپی يونين كی خارجہ پاليسی سربراہ ہاويئر سولانا نے تركی میں ملاقات پر رضامندی ظاہر كر دی ہے ۔مذاكرات میں ايران كے ایٹمی معاملے پر ہونے والی پيش رفت پر بات چيت كی جائے گی ۔رپورٹ میں بتايا گيا ہے كہ ترك وزيراعظمTayyip Erdogan نے ايران كے ایٹمی معاملے پر علی لاريجانی اور ہاويئرسولانا سے بات چيت كی ہے۔ يورينيم كی افزودگی ترك نہ كرنے پر اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كی جانب سے مارچ میں نئی پابندياں لگانے كے بعد دونوں رہنماؤں كے درميان یہ پہلی ملاقات ہو گی ۔