ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ايكنا نے جنگ نيوز كے حوالے سے لكھاھے كہ
عراق میں خودكش كار بم دھماكے میں نو امريكی فوجی ہلاك اور بيس زخمی ہوگئے جبكہ بغداد میں پندرہ سے زائد دھماكے ہوئے ہیں امريكی فوج كے مطابق بغداد كے شمال مشرق میں صوبہ ديالا میں خودكش كار بم دھماكے میں نو امريكی فوجی ہلاك اور بيس زخمی ہوگئے ۔زخميوں كو اسپتال منتقل كيا گيا ہے ۔ امريكی فوج كا كہنا ہے كہ صوبہ ديالا میں امريكی فوج كی جانب سے مزاحمت كاروں كے خلاف كارروائی جاری ہے اور اس دوران اكثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں ۔دوسری جانب صوبے Dhi Qar میں سڑك كے كنارے نصب دھماكا خيز مواد پھٹنے سے آسٹريلوی فوجيوں كی گاڑی تباہ ہوگئی جس سے دو فوجی زخمی ہوگئے۔ادھر بغداد اور اس كے گرد ونواح میں صبح پندرہ سے زائد دھماكے ہوئے ہیں ۔فوری طور پر دھماكوں كی نوعيت اور كسی جانی ومالی نقصان كی اطلاع نہیں ملی ہے ۔