مغربی آذربائيجان میں جوانوں كی قومی انجمن كے سربراہ فتح اللہی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ ايران كے ہمسایہ ممالك میں اور دوسرے اسلامی ممالك میں بھی اسلامی بيداری كی لہر دوڑ گئی ہے اور قرآنی تعليمات نے اس میں بنيادی كردار ادا كيا ہے-
انہوں نے كہا كہ قرآنی تعليمات ہی دين مبين اسلام كے ماننے والوں میں اتحاد و يكجہتی كی فضا میں مركزی حيثيت ركھتی ہیں