ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق یہ لائبريری ۱۹۲۴ ء میں ٫٫دارالفنون لائبريری٬٬ كے نام سے مدرسہ القضاة میں تاسيس كی گئی اور ۱۹۹۳ ء میں اسے استنبول يونيورسٹی كی لائبريری كا درجہ ملا –اس لائبريری كی اصيل كتابوں كا تعلق پيلڈز سراۓ لائبريری سے بتايا جاتا ہے جبكہ بعد میں اس لائبريری كے مصادر میں ملاو رضا پاشا كی خالص آفندی كتابوں كا بھی اضافہ كيا گيا-
۱۹۵۳ ء میں ابن الامين محمود كمال انيال كی طرف سے ايك ہزار كتب كا اضافہ ہوا -
حال حاضر میں اس لائبريری كی كتابوں میں بہت ہی نادر نسخہ جات دكھائی ديتے ہیں جن میں ۱۸٦۰۲ صرف قلمی نسخہ جات ہیں اور ان میں سے ۱٦۱۵ كا تعلق فارسی زبان سے ہے –