ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے امارات كے اخبار البيان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ معروف شيعہ راہنما مقتدی الصدر نے ايك خط كے ذريعہ امريكی صدر كو عراق میں موجودہ بحران اور نا امنی كا ذمہ دار ٹھہرايا ہے- انہوں نے اس خط میں امريكی صدر كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ تم نے سابقہ ڈكٹیٹر شپ كی جگہ اپنی وحشيانہ و بے رحم فوج كو عراق پر مسلط كر ديا ہے -
مقتدی الصدر نے مزيد كہا كہ بعثی حكومت كے سقوط كے ساتھ ہی عراق میں امن عامہ اور بھائی چارہ كی فضا قائم ہو گئی تھی ليكن امريكی افواج كی موجودگی نے حالات كو پھر بد امنی میں تبديل كر ديا ہے -
انہوں نے موجود حالات پر تبصرہ كرتے ہوۓ كہا كہ موجودہ خانہ جنگی نہ تو مذھبی اور نہ ہی ملی تعصب كی وجہ سے ہے بلكہ یہ سب كچھ امريكہ كی كارستانی ہے جس كی راہنمائی بش كر رہا ہے-