عراق كے مقدس مقامات میں غير ملكی افواج كے داخلے پر پابندی

IQNA

عراق كے مقدس مقامات میں غير ملكی افواج كے داخلے پر پابندی

12:05 - May 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1541992
بين الاقوامی گروپ: عراقی پارليمنٹ نے عراق كے مقدس مقامات میں غير ملكی افواج كے داخلے كو ممنوع قرار دے ديا –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے آرمی ٹائمز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كاظمين میں ائمہ طاہرين علیھم السلام كے روضوں میں امريكی افواج كی كاروائی كے بعد عراقی پارليمنٹ نے تمام مقدس مقامات پر غير ملكی افواج كے داخلے كو ممنوع قرار ديا ہے امريكيوں نے دعوی كيا ہے كہ اس كاروائی میں ۸ دھشت گرد ھلاك كر دیے گۓ تھے-
اس كاروائی كے بعد ہزاروں عراقی سڑكو ں پر نكل آۓ- اور امريكہ كے خلاف مظاہرہ كيا-اس سے پہلے امريكی افواج كو كھلی چھٹی تھی كہ جہاں چاھیں كاروائی كریں –ليكن اس قانون كے پاس ہونے كے بعد وہ مقدس مقامات سے ايك كلو میٹر كی دوری تك رہیں گے- بھا العراجی جو كہ اس قانون كو پاس كرانے میں پيش پيش تھے نے كہا كہ اب امريكی كسی بھی حرم مقدس میں داخل نہ ہو سكیں گے-

نظرات بینندگان
captcha