ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ بالكان اس پروگرام میں نامور ثقافتی و علمی شخصيات شركت كریں گی جن میں البانیہ كے صدر كے مشير جواہر اسپاہيو اور اسلامی ممالك كے سفراء شامل ہیں صدر كے مشير كے خطاب كے بعد اسلامی آرٹ و ثقافت كے برگزيدہ آثار كی نمائش كی جاۓ گی-
واضح رہے كہ البانیہ كی فرھنگ و تمدن كا ادارہ بہت ہی سر گرم عمل ہے جس نے اب تك كئی كتب كی اشاعت بھی كی ہے اور حسن ناہی كا قرآنی ترجمہ بھی اس ادارے نے شائع كيا ہے -