ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق اھواز كی انجينئرنگ كالج میں جمعہ كی رات ايك قرآنی محفل كا انعقاد كيا گيا جس میں كالج كے طلباء كے ساتھ ملك كے مایہ ناز قاری جناب احمد شاكر نژاد نے بھی شركت كی ہے
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس محفل كا آغاز صوبہ خوزستان كے قاری جناب قاسم مقدمی نے تلاوت كلام پاك سے كيا اس كے بعد تحريری شكل میں قرآنی مقابلہ كا انعقاد ہوا پھر ثقلين نامی گروپ نے ترانہ پيش كيا-