ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ان كلاسوں میں طلباء كو قرائت ٬ تجويد ٬ حفظ ٬ ترجمہ اور تفسير قرآن كی تعليم دی جاۓ گی-
یہ قرآنی كلاسیں پورے ہفتہ مختلف سن و سال كے خواتين و حضرات كے لیے منعقد كی گئی ہیں-
موسسہ جامعة القرآن كی جانب سے كلاس كے ممتازين كو انعامات دیے جائیں گے-
كلاسوں كے انعقاد كا مقصد قرآنی معارف كی تبليغ اور توسيع قرار ديا گيا ہے-
قابل ذكر ہے كہ شائقين كلاسوں میں شركت كے لیے قم كے جامعة القرآن سنٹر سے رابطہ قائم كر سكتے ہیں ۰