گچساران كے اساتذہ كی تجليل

IQNA

گچساران كے اساتذہ كی تجليل

9:53 - May 08, 2007
خبر کا کوڈ: 1543345
اعزازی گروپ: ۵ مئی كو امام جعمہ كی موجودگی میں گچساران كے نمونہ اساتذہ كی تجليل كی گئی-

ياسوج سے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق گچساران كے وحدت هال میں كئی ثقافتی شخصيات كی موجودگی میں یہ پروگرام منعقد كيا گيا جس میں امام جمعہ نے بھی شركت كی انہوں نے استاد كے مقام عظمی كو بيان كرتے ہوۓ كہا كہ آج كے دور میں جتنی بھی ترقی ہو رہی ہے در اصل یہ معلم و اساتذہ كی محنت كی مرھون منت ہے-
امام جمعہ نے كائنات كے سب سے بڑے معلم پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ انہوں نے معاشرہ كو جہالت سے نكالنے كے لیے بہت محنت كی ہے –انہوں نے شہيد مطہری كو خراج عقيدت پيش كرتے ہوۓ كہا كہ انہوں نے انتہائی قليل مدت میں معاشرہ میں ثقافتی اور انقلاب برپا كيا ہے-
نظرات بینندگان
captcha