ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے ﴿ الامير پبلشرز ﴾كے انچارج جاسم مصطفی نے ايكنا سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ اس كتاب كے متعلق كہا كہ اس كتاب میں اخلاق كے كلی مسائل اور وہ تعليمات بيان كی گئی ہیں جس سے انسان اپنی تربيت اور تزكیہ كر سكتا ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ تہران كی بيسویں عالمی كتب كی نمائش گاہ میں پہلی دفعہ حسب ذيل كتابیں الامير پبلشرز كی طرف سے پيش كی گئی ہیں
التوحيد فی القرآن
قصص السيدة زينب سلام اللہ علیھا
عصمة الانبياء فی القرآن
قابل ذكر ہے كہ الاخلاق فی القرآن نامی كتاب بھی لبنان كے پبلشرز الامير نے شائع كی ہے -