ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے افريقين نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۱۵ سال گذرنے كے بعد نائيجریہ كی سب سے بڑی مسجد كا افتتاح ہوا ہے –اس خوبصورت مسجد پر ايك ارب ناير﴿ نائيجریہ كی كرنسی ﴾ كی لاگت آئی ہے یہ مسجد ۱۹۹۳ عيسوی میں بنائی گی تھی ليكن فوج كی مداخلت كی وجہ سے اس كا افتتاح نہ ہو سكا تھا –
واضح رہے كہ اس مسجد كو نائيجریہ میں اسلامی ثقافت و آرٹ كا ايك شاہكار تصور كيا جا رہا ہے –