ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ادارہ ثقافت و ارتباط كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار خانہ فرھنگ ايران اور سير اليون كی طلباء تنظيموں كے تعاون سے منعقد كيا جا رہا ہے – اس سيمينار میں سير اليون كی علمی و ثقافتی اور دينی شخصيات كے علاوہ ايرانی خانہ فرھنگ كے عہدہ دار خطاب فرمائیں گے –
قابل ذكر ہے كہ سوال و جواب كی ايك نشست ٬حضرت امام خمينی رہ كی زندگی پر مشتمل ايك فلم اور مقالہ جات اس سيمينار كا حصہ ہیں –