پيكنگ میں تلاوت قرآن كے مقابلے منعقد كیے جائیں گے

IQNA

پيكنگ میں تلاوت قرآن كے مقابلے منعقد كیے جائیں گے

9:00 - May 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1545994
اعزازی نامہ نگار : چينی مسلمانوں كے مابين قرآن كے مقابلے آئندہ ھفتہ منعقد كیے جائیں گے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلے ہر دو سال كے بعد منعقد كیے جاتے ہیں اور ان كا اہتمام انجمن اسلامی چين كی تنظيم كرتی ہے ان مقابلوں میں وہی افراد شركت كرتے ہیں جو علاقائی سطح كے مقابلوں میں ممتاز آۓ ہوں – سعودی عرب كے نامور قاری ٫٫سودس٬٬ تلاوت كے لیے چين جائیں گے وہ اپنے چين كے قيام كے دوران مختلف قرآنی پروگراموں میں شركت كریں گے واضح رہے كہ اس وقت چين میں دو كروڑ بيس لاكھ مسلمان زندگی بسر كرتے ہیں -
نظرات بینندگان
captcha