ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق ايرانی قرآنی مركز كے انچارج حسين اسدی نے البانیہ كے اوقاف و امور خيریہ كے سربراہ ٫٫ سليم موچا ٬٬ سے درخواست كی وہ تہران میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی مقابلہ كے لیے افراد كے ناموں كو معين كریں –سليم موچا نے ايرانی حكومت كا شكریہ ادا كرتے ہوۓ كہا كہ ايران ٬البانیہ میں قرآنی ثقافت كی تبليغ و ترويج میں مٶثر كردار ادا كر رہا ہے –اور ہمارے جوانوں كے تہران میں جانے سے جوانوں كے اندر قرآن كی طرف زيادہ شوق و رغبت پيدا ہو گی –
واضح رہے كہ پہلے بھی البانیہ كے قاری اور حفاظ ايران كے مقابلوں میں شركت كرتے رہے ہیں –