مدينہ منورہ :مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی توسيع كا منصوبہ شروع ہو گيا

IQNA

مدينہ منورہ :مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی توسيع كا منصوبہ شروع ہو گيا

12:05 - May 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1547577
بين الاقوامی گروپ : مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی انتظامی امور كی كمیٹی كے سربراہ نے كہا كہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی توسيع كا منصوبہ شروع ہو گيا ہے -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كے اخبار ﴿ عكاظ ﴾ نے ايك رپورٹ شائع كی جس میں بيان ہوا ہے كہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی توسيع كے منصوبہ میں ۳۷ ہزار مربع كلو میٹر زمين كا اضافہ كيا جاۓ گا جس میں زائرين كی آمد و رفت كے لیے سات فٹ پاتھ بناۓ جائیں گے –
اس رپورٹ كے مطابق حرم نبوی كی توسيع كے اس منصوبہ پر ۷ /۴ ارب سعودی ريال لاگت آۓ گی –
كہا گيا ہے كہ زائرين كی سہولت كے لیے ايك بہت بڑی سٹرك چھت بھی تعمير كی جاۓ گی جس كے ساۓ میں تقريبا ۲ لاكھ افراد نماز ادا كر سكیں گے-
نظرات بینندگان
captcha