قومی بينك كويت كے سربراہ: كويت كے اسلامی چيك قانونی حيثيت نہیں ركھتے

IQNA

قومی بينك كويت كے سربراہ: كويت كے اسلامی چيك قانونی حيثيت نہیں ركھتے

12:34 - May 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1547591
بين الاقوامی گروپ : قومی بينك كويت كے سربراہ نے كہا كہ كويت كے اسلامی اداروں كی طرف سے جاری كردہ چيك سے مختلف بينكوں اور كمپنيوں میں استفادہ كرنے كے لیے مناسب قانونی فضا موجود نہیں ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نسيج سائٹ نے لكھا ہے كہ قومی بينك كويت كے سربراہ شيخ سالم عبد العزيز نے كہا كہ كويت میں سرمایہ كاری اور اداروں كی بنيادی سرگرميوں كے لیے ضروری ہے كہ ان اسلامی چيكوں سے استفادہ كے لیے خاص فضا فراہم كی جاۓ-
انہوں نے كہا كہ كويت كا قومی بينك اس سلسلے میں ملك كے اسٹاك ايكسچينج اور دوسرے مالياتی اداروں سے مل كر اسلامی بينك كی سرگرمياں اور ان میں سرمایہ كاری پر زور دے گا -
نظرات بینندگان
captcha