ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق وزارت تعليم كے ايك قرآنی ماہر علی رضا عباسی نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ یہ ان قرآنی سنٹروں كا دوسرا سربراہی اجلاس ہے جس میں ان قرآنی سنٹروں كے نصاب تعليم اور دستوری ڈھانچے كی جانچ پڑتال كرنے كے علاوہ كاركردگی رپورٹیں بھی پيش كی جائیں گی –اس اجلاس كے آخر میں خبرگان كونسل كے خوزستان سے نمائندہ حجة الاسلام والمسلمين حيدری بھی خطاب كریں گے –
126491