ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس انسائيكلوپیڈيا كے انتظامی امور كے سربراہ حجة الاسلام والمسلمين جناب ڈاكٹر علوی مہر نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ پہلی جلد كی تدوين كا مرحلہ پایہ تكميل تك پہنچ چكا ہے اس جلد میں باطن قرآن اور معارف قرآن ٬قرآن اور انسانی علوم ٬ قرآن اور سياست كے حوالے سے تعلق ٬قرآن اور قانون ٬قرآن اور اقتصاد ٬قرآن اور اخلاق ٬قرآن اور عرفان ٬قرآن اور معاشرتی مطالعات ٬قرآن اور ادبيات ٬قرآن اور اس كا ادبی اعجاز ٬وغيرہ كا تجزیہ و تحليل كيا گيا ہے –
اس جلد كے دوسرے موضوعات میں انبياء اور انقلاب سائنس ٬قرآن اور میڈيكل ٬قرآن اور ھنر قرآن اور منيجمنٹ جيسے موضوعات زير بحث لاۓ گۓ –
انہوں نے كہا كہ ماہرين سے مشورہ كے بعد جلد ہی اس جلد كی اشاعت كر ديا جاۓ گی –
127396