طلباء تلاوت قرآن كے ساتھ ساتھ قرآنی مفاہيم پر بھی توجہ دیں

IQNA

طلباء تلاوت قرآن كے ساتھ ساتھ قرآنی مفاہيم پر بھی توجہ دیں

10:45 - May 29, 2007
خبر کا کوڈ: 1549604
قرآنی سرگرمياں گروپ : شہيد بہشتی میڈيكل يونيورسٹی كے وائس چانسلر نے كہا كہ جوان نسل تلاوت قرآن كے ساتھ ساتھ قرآنی مفاہيم كو سمجھنے پر بھی توجہ دیں –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ڈاكٹر زالی نے طلباء كے قومی قرآنی فيسٹيول كی افتتاحیہ تقريب سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ طلباء قرآن كے عميق مفاہيم اور اس كی فصاحت و بلاغت كو سمجھنے كی كوشش كریں –
انہوں نے كہا كہ نسل جوان كو سابقہ سے كہیں زيادہ قرآن پر توجہ دينے كی ضرورت ہے
كيونكہ قران كتاب آسمانی ہے جو زمين كلام پر متجلی ہوئی ہے كہ جس میں انسان كے لیے خاص صفات بيان كی گئی ہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن میں آئين بشريت بيان كيا گيا ہے اور اس كی ترويج كے لیے طلباء اور نسل جوان كو بھر پور كردار ادا كرنا چاہیے-
128263
نظرات بینندگان
captcha